اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان پر فوج کے حملوں کے جاری رہنے کی بنا پر طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات عمل معطل کردیا ہے۔ پاکستانی طالبان کے سرغنہ رضا حجابہ نے کہا ہے کہ فوج کے حملوں کی بنا پر مذاکرات معطل کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئي معنی نہیں ہے اور اب صرف فوجی طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اب دھماکے اور خود کش حملے شروع کریں گے۔ واضح رہے پاکستان کے بہت سے حلقے طالبان کے ساتھ نواز شریف حکومت کے مذاکرات سے راضی نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملت پاکستان کا خون بہایا ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے کوئي معنی نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲